مانسہرہ : یومِ اقبال (9 نومبر) ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے برصغیر کے عظیم شاعر، مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت و تحسین پیش ۔
اقبالؒ وہ ہستی ہیں جنہوں نے انسان کو خودی، امید، عروج، مشقت، وفا، محبت، توکل اور بہادری جیسے اوصاف سے روشناس کرایا۔
ان کی انقلابی شاعری نے سوئی ہوئی قوم کو جگایا، دلوں میں یقین و حوصلہ پیدا کیا، اور پاکستان کے قیام کی فکری بنیاد رکھی۔
“ہزاروں سال نرگس اپنی بے نُوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا”
یوں تو ہر سال 9 نومبر آتا ہے، مگر اقبالؒ جیسی ہستی صدیوں میں ایک بار جنم لیتی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ اقبالؒ کے درجات بلند فرمائے،اور ہمیں اُن کے افکار پر عمل کرنے اور جدوجہدِ مسلسل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔