تھانے مظلوم اور ضرورت مند شہریوں کی پناہ گاہ ہیں۔ڈی پی او محمد اظہر

19

مانسہرہ : تھانے کے دروازے پر سنتری ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل سے لے کر محرر ، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی رینک تک کے تمام پولیس افسران عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں (ڈی پی او مانسہرہ)

تھانے مظلوم اور ضرورت مند شہریوں کی پناہ گاہ ہیں۔ کسی بھی درخواست گزار کے ساتھ بداخلاقی یا بے حسی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی (ڈی پی او مانسہرہ)

تھانے آنے والے سائلین کو موسم کی مناسبت سے چائے / قہوہ کا پوچھیں اور بہترین اخلاق سے پیش آئیں۔تھانے آنے والے سائلین/درخواست گزاروں کے ساتھ بداخلاقی کسی صورت قابل قبول نہیں (ڈی پی او مانسہرہ)

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج تھانہ بفہ، تھانہ شنکیاری اور تھانہ بٹل کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانوں میں سیکیورٹی انتظامات، ریکارڈ، صفائی، اور عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈیوٹی پر الرٹ پولیس جوانوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ محنت، دیانت داری اور عوام دوستی ہی پولیس فورس کا اصل حسن ہے۔

انھوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ:- تھانہ مظلوم اور ضرورت مند شہریوں کی پناہ گاہ ہے۔ کسی بھی درخواست گزار کے ساتھ بداخلاقی یا بے حسی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر شہری کو تھانے میں عزت، تحفظ اور انصاف کا احساس ہونا چاہیے۔”

انھوں نے مزید کہا کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ پر پختہ یقین رکھتے ہیں، اور عوام کے تعاون سے ہی منشیات جیسی لعنت کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ کمیونٹی نمائندوں، علماء، اساتذہ اور نوجوانوں کو اعتماد میں لے کر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں