ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون الرشید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

29

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون الرشید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد ہارون الرشید نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ ڈی پی او آفس آمد پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان، ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق اور ایس پی کینٹ ڈویژن راجہ محبوب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی پی او ہارون الرشید نے بعد ازاں یادگارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ایبٹ آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں