ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ ایس پی سردار جہانگیر کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

11

ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ ایس پی سردار جہانگیر کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد۔

ڈسٹرکٹ پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے سینئر پولیس افسر ایس پی سردار جہانگیر کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید، ایس ایس پی ٹریفک پولیس قمر حیات خان، ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق، ایس پی کینٹ ڈویژن راجہ محبوب، ایس پی اسپیشل برانچ خبیر خان، ایس پی ایلیٹ فورس تنویر خان، ایس پی ایف آر پی سعید خان، ڈائریکٹر پولیس اسکول آف انٹیلیجنس عارف جاوید، ڈی ایس پی نازیہ نورین، دیگر ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، شعبہ تفتیش کے سٹاف اور ریٹائرڈ ایس پی سردار جہانگیر کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید نے کہا کہ ایس پی سردار جہانگیر نے اپنے پورے کیریئر میں فرض شناسی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار قائم کیے، جو آنے والے افسران کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی سردار جہانگیر نے اپنے خطاب میں پولیس فورس کے ساتھ گزرے لمحات کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ پولیس کا ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔

تقریب سے ڈائریکٹر پولیس اسکول آف انٹیلیجنس عارف جاوید، ایس پی محمد اشتیاق اور ڈی ایس پی سردار شاہین نے بھی خطاب کیا اور سردار جہانگیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر ایبٹ آباد پولیس کے افسران اور دیگر شرکاء نے ایس پی سردار جہانگیر کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں