تیال روڈ سے آنے والا سیلابی پانی اسکول میں داخل ہونے کا سبب

20

کوہستان اپر : ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل جناب خائیب گل، اور اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی جناب نعمان وحید نے گورنمنٹ گرلز کمیونٹی مڈل اسکول داسو کا دورہ کیا، اور اس سلسلے میں تیال روڈ کا بھی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران اس امر کا جائزہ لیا گیا کہ بارشوں کے دوران تیال روڈ سے آنے والا سیلابی پانی اسکول میں داخل ہونے کا سبب بنتا ہے۔ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر متعلقہ کنٹریکٹر اور کنسلٹنٹ کو ہدایت جاری کی گئی کہ سڑک کے ڈیزائن اور واٹر ڈرینیج سسٹم کو اس طرح ترتیب دیا جائے جس سے اسکول کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں