کامیاب کاروائی ، انتہائی خطرناک مجرم کی گرفتاری

55

بٹگرام تحصیل آلائی: ایس ایچ او تھانہ بنہ سید محمود علی شاہ اور ٹیم کی زبردست کاروائی قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم رامداد خان ولد ماوت خان سکنہ پاشتو دوران چھاپہ گرفتار کرلیا گیا۔

مجرم کو انتہائی نگہداشت میں تھانہ بنہ میں بند کردیا گیاہے ۔

یادرہے ایس ایچ او تھانہ بنہ سید محمود شاہ خطرناک مہمات کو سر کرنے کیلئے مشہور ہیں ، ضلع بٹگرام اور تحصیل آلائی کے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹیز نے ایس ایچ او تھانہ بنہ کی حالیہ کارروائیوں کو سراہا ہے اور اس کاروائی کو سماج دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے.

رواں سال میں ایس ایچ او تھانہ بنہ اور ان کی ٹیم نے کئی کامیاب کاروائیوں میں اہم سنگ میل عبور کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں