ریسکیو 1122 بٹگرام اور پولیس کے مابین مشترکہ موک ڈرل ایکسرسائز کا انعقاد

70

بٹگرام : ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا محمد طیب عبداللہ صاحب اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال صاحب کی ہدایت پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر تنویر احمد کی زیرِ نگرانی سٹیشن ہاؤس انچارج ثناءاللہ کی قیادت میں ریسکیو 1122 بٹگرام اور پولیس کے مابین مشترکہ موک ڈرل ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کے جوانوں نے بہترین ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی رسپانس کے تمام مراحل کو کامیابی سے انجام دیا۔

مشترکہ ایکسرسائز کا بنیادی مقصد دونوں اداروں کے درمیان رابطہ، کوآرڈی نیشن اور فوری رسپانس کی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام نے کہا کہ اس طرح کی عملی مشقیں اداروں کے درمیان تعاون اور اعتماد کو فروغ دیتی ہیں، جس سے فیلڈ میں کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو تقویت ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں