جنگلی حیات کی تحقیق، ماحولیاتی نگرانی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں تعاون ک

34

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ بی بی نازیہ مرتضیٰ نے اپنے ریسرچ سکالرز کے ہمراہ دفتر کنزرویٹر وائلڈ لائف ہزارہ سرکل ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

ملاقات کے دوران جنگلی حیات کی تحقیق، ماحولیاتی نگرانی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں تعاون کے مختلف طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کنزرویٹر وائلڈ لائف نے ہزارہ وائلڈ لائف سرکل کے اندر دستیاب متعدد تحقیقی ونڈو پر روشنی ڈالی اور مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی، اور تحفظ کے اقدامات کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کے درمیان ایک مفاہمت نامے کے ذریعے باضابطہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں