ہریپور : ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کا یونیورسٹی آف ہری پور کا دورہ ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور جمیل الرحمان نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی آف ہر ی پور کا دورہ کیا،سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر تنویر احمد بھی ہمراہ تھے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور نے سکیورٹی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو تحفظ دینا اولین ترجیع ہے ۔
پر امن ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے سکیورٹی کے جدید تقاضوں کے مطابق اقدمات کو مذید موئثر بنائیں ۔