مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات

4

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید نے بنیادی مرکز صحت سمندر کٹھہ کا دورہ کیا۔

🔹 دورے کے دوران عملہ موقع پر موجود اور اپنے فرائض میں مصروف پایا گیا۔
🔹 مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
🔹 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی اجلاس کا انعقاد۔

ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ سکیمز سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد، ایکسین سی این ڈبلیو، ایکسین پبلک ہیلتھ، پلاننگ آفیسر فائنانس اینڈ پلاننگ، فائنانس آفیسر فائنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم اوزاور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں