تحریک انصاف کی امیدوار شہر ناز عمر ایوب خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا

58

ہریپور : اہلیان کھولیاں بالا ڈھایا نے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار شہر ناز عمر ایوب خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔

آج کھولیاں ڈھایا میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شرکت کی دختر ہزارہ مرکزی جائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی و سابق ایم پی اے مومنہ باسط،سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما یوسف ایوب خان ،صدر پاکستان تحریک انصاف ہزارہ و ایم این اے علی خان جدون،صدر پاکستان تحریک انصاف ایبٹ آباد و ایم پی اے افتخار احمد خان جدون نے شرکت کی۔

جلسہ گاہ میں اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مومنہ باسط صاحبہ نے اپنے خطاب میں اہلیان کھولیاں سے اپیل کی کہ 23 نومبر کو ووٹ عمران خان صاحب کو دے کر کیتلی کے نشان پر مہر لگا کر وفا کا ثبوت دینا ہے، عمر ایوب خان کو آج سزا صرف عمران خان کے ساتھ وفا نبھانے کی دی جا رہی ہے اس غیر آئینی نااہلی کا بدلہ شہرناز بی بی کو ووٹ کے ذریہ پورا ہو گا ۔

آخر میں مومنہ باسط صاحبہ نے جنید خان اور خانزادہ خان کو کامیاب پروگرام کرانے پر مبارک باد دی اور انکی عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں