بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی کے ہمراہ بٹگرام اور تھاکوٹ بازار میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، گیج اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پمپ مالکان کو سختی سے تنبیہ کی اور واضح ہدایات جاری کیں کہ پیمانے ہر صورت درست رکھے جائیں اور اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔