ہزارہ یونیورسٹی میں 7ویں بین الاقوامی کانفرنس

44

مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں Emerging Trends in Bioinformatics & Biosciencesکے موضوع پر 7ویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے ۔

تین روزہ کانفرنس 20تا22نومبر2025تک جاری رہے گی جس میں یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے فیکلٹی ممبران، طلبا و طالبات اور ریسرچ سکالرز سمیت سائنسزکے شعبے سے وابستہ ملکی و بین الاقوامی اعلی تعلیمی اداروں کے سائنسدان ، ماہرین اور محققین شرکت کریں گے۔کانفرنس کا مقصد عالمی سطح پر بائیو انفارمیٹکس اور بائیولوجیکل سائنسز کے شعبوں میں ہونے والی جدید تحقیق سے شرکا کو آگاہ کرنا ہے ۔

کانفرنس کے چیف آرگنائزر اوربائیو انفارمیٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر فیصل نوروزکے مطابق تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں مختلف مندوبین شرکت کر رہے ہیں جواپنے متعلقہ شعبہ جات میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال اور تحقیقی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے نتائج پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس حوالے سے کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے تعلیمی وانتظامی شعبوں کے سربراہان کا اجلاس ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ نے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مذکورہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی رہائش اور لاجسٹکس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے کمیٹیاں قائم کر دی گئ ہیں جو تمامتر انتظامات بروقت مکمل کرکے کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں