شہناز عمر ایوب خان این اے 18 کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گی

35

ہریپور : برطانیہ میں مقیم سردار عبداللہ نے کہا ہے کہ شہناز عمر ایوب خان این اے 18 کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گی۔

شہناز عمر ایوب خان 23 نومبر کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خان برادران، خصوصاً یوسف ایوب خان اور ان کا خاندان طویل عرصے سے اس علاقے کی بے لوث خدمت کر رہا ہے، اسی لیے اہلِ علاقہ آج بھی ان پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

سردار عبداللہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ عمران خان کے حق میں ہیں، ان پر ہونے والے ظلم، پی ٹی آئی کے ورکرز پر سختیوں اور جناب عمر ایوب خان کی ’’ناجائز نااہلی‘‘ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے این اے 18 کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ’کیتلی‘ کے نشان پر ووٹ دیں اور 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں