گورنمنٹ ہائی اسکول جالکوٹ کی تعمیر

34

اپر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) محمد اظہر خان نے گورنمنٹ ہائی اسکول جالکوٹ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ASPiRE پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے PTC رومز اور C&W کے اضافی کمروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق PTC کمروں کا اسٹرکچر مکمل ہے، البتہ چھت کا کام تاحال باقی ہے جبکہ لکڑی کے دروازے و کھڑکیاں آئندہ پندرہ روز میں نصب کر دی جائیں گی۔

C&W کے کمروں میں الیکٹری فکیشن، آئرن ڈورز اور کھڑکیوں کا کام فنڈز جاری ہونے کے بعد مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر پرنسپل اور کنٹریکٹر کے نمائندے کو ہدایت کی گئی کہ باقی ماندہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جاری FSc امتحانات کا بھی معائنہ کیا، جو کہ تسلی بخش ماحول میں منعقد ہو رہے تھے۔ انہوں نے اسٹاف اور پرنسپل سے ملاقات کی، جہاں پرنسپل کی جانب سے سائنس لیب کا سامان، لائبریری کتب — جو داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے دو سال قبل وعدہ کیے گئے تھے — فوری فراہمی کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ ساؤنڈ سسٹم، ایک اضافی ہال اور علیحدہ امتحانی ہال کی ضرورت بھی بیان کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں