بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول پیمال شریف کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے طلباء و اساتذہ کی حاضری، کلاس رومز کی صورتحال، صفائی ستھرائی، فرنیچر، پینے کے صاف پانی اور واش رومز کی دستیابی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے اساتذہ کو تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور طلباء کی رہنمائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے بی ایچ یو پیمال شریف کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے بنیادی صحت مرکز میں عملے کی حاضری، دستیاب ادویات، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ذمہ داران کو عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے، ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپڈیٹ رکھنے اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔