مانسہرہ: تعمیر وطن کی انتظامیہ نے طالبات پر عمرہ ٹکٹس، لیپ ٹاپ،گولڈ، سلور، برانز میڈلز اور لاکھوں روپے کے کیش انعامات کی بارش کر دی۔
تعمیر وطن پبلک اسکولز اینڈ کالجز کے انٹر گرلز ونگ، پنجاب چوک کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سالانہ تقریب تقسیم انعامات ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئرکموڈور محمد سیف الاسلام کی زیرنگرانی میں منعقد کی گئیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اسد محمود لودھی تھے۔ تعمیر وطن پہنچنے پر مہمان خصوصی اسد محمود لودھی کا شاندار استقبال کیا گیا۔
مہمان خصوصی نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے ہمراہ کیک کاٹا اور آرٹ گیلری کا دورہ کیا۔ جہاں طالبات کے فن پاروں کی نمائش کو بے حد سراہا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اسد محمود لودھی نے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں عمرہ ٹکٹ، لیپ ٹاپ، سولہ لاکھ روپے کے کیش سکالر شپ، 188گولڈ میڈلز، 146سلور میڈلز، 51برانز میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
تقریب میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے والے سٹاف ممبران کو عمرہ ٹکٹس، گولڈ میڈلز‘کیش پرائزز اورحسن کارکردگی سرٹیفکیٹس سے بھی نواز ا گیا۔