شعبۂ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے پی ایچ ڈی اسکالر

31

مانسہرہ: شعبۂ علومِ اسلامیہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے پی ایچ ڈی اسکالر اور شعبہ کے مدرس، محمد عامر فاروق نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔

ان کے پی ایچ ڈی مقالے کا عنوان تھا:”مغربی فکر و تہذیب کا تجزیاتی مطالعہ مولانا وحیدالدین خان کے افکار کی روشنی میں”جو معاصر فکری مباحث میں ایک وقیع اور قابلِ قدر اضافہ ہے۔

اس علمی سفر میں ان کی رہنمائی سابق ڈین و چیئرمین شعبۂ علومِ اسلامیہ، پروفیسر ڈاکٹر سید ازکیا ہاشمی جیسی منفرد علمی شخصیت نے فرمائی، جن کے تجربے اور بصیرت نے مقالے کو اعلیٰ علمی معیار عطا کیا۔

وائیوا کی کارروائی میں بطور ممتحن پروفیسر ڈاکٹر اکرام اور ڈاکٹر عطا اللہ (یونیورسٹی آف ہری پور) نے شرکت کی۔ اور مقالے کے مختلف علمی و تحقیقی پہلوؤں کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا۔

اس موقع پر سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید ازکیا ہاشمی اور موجودہ ڈین فیکلٹی، ڈاکٹر ناصر بھی موجود تھے۔دفاع کے اختتام پر ممتحنین نے عامر فاروق کے مدلل، باوقار اور بھرپور جوابوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

آخر میں چیئرمین شعبۂ علومِ اسلامیہ ڈاکٹر شاہد امین نے معزز مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور محمد عامر فاروق کو ان کی علمی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں