فوری اطلاع برائے تمام سی این جی اسٹیشنز

38

ایبٹ آباد: فوری اطلاع برائے تمام سی این جی اسٹیشنز، خیبر پختونخوا
متنی، پشاور میں سوئی گیس کی مین ٹرانسمیشن لائن میں بلاسٹ کے باعث ہنگامی حفاظتی اقدامات۔

تمام سی این جی اسٹیشنز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پشاور کے علاقے متنی میں سوئی گیس کی مین ٹرانسمیشن لائن میں ایک ہنگامی صورتحال (بلاسٹ) پیش آئی ہے۔

جس کی وجہ سے کل صبح 5 بجے سے ایک دن کے لیے پورے خیبرپختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

پائپوں میں ہوا کے امتزاج سے بلاسٹ کے شدید خطرہ ہے۔ کسی بھی سی این جی کمپریسر کو چلانے سے گریز کیا جائے۔ یہ پابندی مرمتی کام کی تکمیل تک نافذ العمل رہے گی۔

ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا ہنگامی کام کل صبح 5:00 بجے شروع کر دیا جائے گا۔لہذا کوئی بھی صبح 5 بجے سے کمپریسر نا چلائے سوئی گیس حکام کو مشین چلانے کی معلومات اپنے سسٹم پر ملتی ہے کوئی بھی غیر زمہ داری اور لاپرواہی کا مظاہرہ نا کرے۔

سوئی گیس کی ٹیمیں کوشش کریں گی کہ کام جلد از جلد مکمل کر لیا جائے۔
ہم صورتحال کی پیش رفت کے حوالے سے تازہ ترین معلومات انشاء اللہ دوپہر کے بعد فراہم کریں گے۔

ہم آپ کے تعاون اور حفاظتی اقدامات پر فوری عمل درآمد کے شکر گزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں