مانسہرہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر بار کے عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران سے ان کا تعارف کروایا۔
دورے کے دوران ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بار عہدیداران اور وکلاء نے ڈی پی او مانسہرہ سے مختلف قانونی و سماجی نوعیت کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ وکلاء نے عدالتی امور میں پولیس کے کردار، تفتیش کے معیار، اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے متعلق اپنے مؤقف اور تجاویز پیش کیں۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اور بار کا تعلق ’’قانون کی بالادستی‘‘ کے مشترکہ مقصد سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مانسہرہ پولیس شفاف تفتیش، مؤثر پولیسنگ اور عوامی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔