مانسہرہ: کوٹکے کے مقام پر موٹرکار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری۔ پولیس زرائع کے مطابق حادثہ میں دو مرد اور ایک خاتون جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئے ۔ جانبحق اور زخمی ہونیوالے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ گاڑی میں ٹوٹل دو خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد سوار تھے۔
زخمی ہونیوالی ایک خاتون سیریز ہیں جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔
جانبحق ہونیوالوں میں ذوالفقار ولد الطاف حسین سکنہ پھاگل، دلدار ولد رفیق سکنہ چٹہ بٹہ، نور النساء زوجہ نور حسین سکنہ پھاگل شامل ہیں۔
جبکہ زخمیوں میں بدرزمان ولد میر زمان سکنہ عطر شیشہ، مبشر ولد نور حسین سکنہ عطر شیشہ اور ملک زادی زوجہ محمد رفیق سکنہ چٹہ بٹہ شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تمام زخمی و ڈیڈ باڈیز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔