پاکستان سکائوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں غیر قانونی طور پر جعلی الیکشن

36

مانسہرہ : اسلام اباد ہائی کورٹ اسلام آباد کیس سرفراز قمر ڈاہا بنام چیف سکاؤٹ صدر پاکستان جو جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں زیر سماعت تھا جس میں جعلی طور پر منعقد کیے گئے الیکشن محررہ 10 -10- 2025 جس میں امان اللہ کنرانی نے سرفراز قمر ڈاہا اور نیک اختر کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر جعلی الیکشن منعقد کروا کر خود کو چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹ ایسوسییشن کا چیف کمشنر گردانا۔

پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے اساتذہ جن میں توقیر الاسلام، شکیل، طلعت محمود اور دیگر جن کو غیر قانونی طور پر نوکریوں سے برخاست کیا گیا تھا بشمول ناصر عباس ممبر نیشنل کونسل کی جانب سے ہزارہ کے معروف قانون دان ملک امجد علی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی سرپرستی میں ملک حیدر علی اعوان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے مضبوط اور قانونی دلائل پیش کیے ۔

جو عدالت نے دیگر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کمرہ عدالت میں ہی سرفراز کمر ڈاہا اور محمد نیک اختر کی رٹ پٹیشن نمبری 4648/2025 اور 3567/2025 کو خارج کرتے ہوئے جناب جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو احکامات صادر کیے کہ وہ چیف کمشنر کے الیکشن جلد سے جلد کروائیں تاکہ زبردستی نکالے گئے اساتذہ کی بحالی کی راہ ہموار ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں