ہریپور : ہری پور پولیس کی جانب سے ڈی پی او ہری پور کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔
ہری پور پولیس کی جانب سے ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان ، جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد تنویر ،جملہ ایس ایچ اوز،جملہ انچارج انوسٹی گیشن،انچارج ٹریفک طارق عزیز، ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔
افسران پولیس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے ہری پور تعیناتی کو اپنی سروس کا بہترین حصہ قرار دیا اور ضلع ہری پور میں فرائض سر انجام دینے والے جملہ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ تمام افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔
بلخصوص ضلع ہری پور کی عوام کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور کی عوام امن پسند ، مہمان نواز اور عزت دینے اور ہر محاظ پر اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے والے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر افسران پولیس نے ڈی پی او فرحان خان کو تحائف بھی پیش کئے اور ان کی اعلی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔