جدباء برکلے میں عوام نے اپنے مدد آپ کے تحت روڈ تعمیر کرلیا

25

تورغر : جدباء برکلے میں عوام نے اپنے مدد آپ کے تحت روڈ تعمیر کرلیا اختتامی پروگرام کا انعقاد۔
تورغر ضلعی ہیڈکوارٹر جدباء برکلے میں مقامی عوام نے اپنے مدد آپ کے تحت اہم لنک روڈ جدباء گھڑی، جدباء منزکلے اور جدباء برکلے کوزکلے تک مکمل تعمیر کرلیا۔ اس منصوبے کے لیے گاؤں والوں نے خود چندہ جمع کیا اور مسلسل دو سے تین ماہ تک محنت کر کے روڈ اور گلیوں کا کام پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

آج روڈ کی تکمیل پر اختتامی پروگرام منعقد ہوا جس میں علاقے کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس پورے کام میں جناب جتیراللہ صاحب نے مرکزی کردار ادا کیا، جنہوں نے ذمہ داری کے ساتھ تمام مراحل کی نگرانی کرتے ہوئے کام مکمل کرایا

تقریب سے زاہد تورغر نے خطاب کرتے ہوئے گاؤں کے اتحاد اور اتفاق کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے جتیراللہ صاحب کی مسلسل محنت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے گاؤں کی گلیوں کی تعمیر ایک قابلِ تعریف کارنامہ ہے۔

اختتامی پروگرام کے موقع پر شریک افراد میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں

جناب جتیراللہ صاحب نے کہا کہ کچھ کام عوام کو خود کرنے پڑتے ہیں، اور جدباء برکلے کے عوام نے مثال قائم کر کے دکھایا کہ اتحاد سے بڑے منصوبے بھی مکمل ہو سکتے ہیں

سیاسی و جرگہ شناس فضل عظیم صاحب نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور جتیراللہ صاحب کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم پی اے تورغر نے وعدہ کیا ہے کہ جدباء برکلے کے لیے بورنگ اور اس روڈ پر آنے والے تمام اخراجات میں بھرپور تعاون کیا جائے گا

رب نواز یوسفزئی نیوز رپورٹر اینڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس فوکل پرسن ضلع تورغر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں