ایبٹ آباد جنرل بس اڈہ تنازعہ

36

ایبٹ آباد: ایبٹ آبادہزارہ قومی محاذ کے مرکزی ترجمان بابو بشیر نے ایبٹ آباد جنرل بس اڈہ کے تنازعہ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہزارہ قومی محاذ نہ انتظامیہ کے ساتھ ہے اور نہ اڈہ ٹھیکیداروں کی حمایت کرتی ہے ۔

عوام کے مفاد کو جدھر بھی دھچکا لگا تو اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔میڈیا کو جاری پیغام میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایبٹ آباد کے عوام محرومیوں سے دوچار ہیں ان کے لئے سہولیات یقینی بنانے کے بجائے ہر کوئی اپنے مفاد کا تحفظ کرتا ہے۔

انہوں نے حالیہ جنرل بس اڈہ میں ٹی ایم اے اور ٹرانسپورٹرز کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والی تکلیف پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اس معاملہ ہو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں