مانسہرہ : ضلع مانسہرہ میں ڈومیسائل جمع کرانے والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ تین تین مہینے گزر جانے کے باوجود بھی لوگوں کے ڈومیسائل ابھی تک پروگریس میں ہیں اور مکمل نہیں ہو رہے۔
سرکاری دفاتر میں فالو اَپ کے باوجود عوام کو واضح جواب نہیں مل رہا، جس کی وجہ سے روزگار، اسکالرشپس اور دیگر ضروری کام متاثر ہو رہے ہیں۔
ہماری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے اور ڈومیسائل پراسیسنگ کا عمل تیز کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔