ڈسٹرکٹ کونسل روٹ رجوعیہ ملکاں کے مسئلے کے حل کے لیے کارروائی

34

ایبٹ آباد: ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل روٹ رجوعیہ ملکاں کے مسئلے کے حل کے لیے کارروائی ۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے مقامی پولیس اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ رجوعیہ ملکاں کا دورہ کیا۔

وزٹ کے دوران معلوم ہوا کہ لوڈڈ گاڑیوں کی آمدورفت سے روٹ کے ساتھ موجود تین سے چار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اہلیان علاقہ کی جانب سے سیکیورٹی، شور اور نقصان کے خدشات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

روٹ پر واقع سکول بھی لوڈڈ گاڑیوں کی مسلسل آمدورفت سے متاثر، بچوں کی حفاظت اور تعلیمی ماحول میں خلل کا مسئلہ زیر بحث آیا۔

لیز ہولڈر کی جانب سے بتایا گیا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستہ تعمیر کر رکھا ہے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

مسئلے کے مستقل اور خوش اسلوبی سے حل کے لیے دونوں فریقین کو طلبی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں