ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری اجلاس، سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ۔
ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی محکموں اور ریونیو افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہریوں کو سرکاری خدمات کی بروقت اور بہتر فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے سروس ڈیلیوری انڈیکیٹرز میں بہتری لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل اور خدمات کی شفاف فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، ایجوکیشن و ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس موقع پر تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کارکردگی میں بہتری، عوامی سہولیات میں اضافہ اور مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔