جدید تدریسی آلات تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اے سی

3

مانسہرہ : گورنمنٹ پرائمری اسکول پھگلا میں طلبہ کی تعلیمی بہتری کے لیے ایک معروف این جی او کی جانب سے پروجیکٹر سمیت دیگر ضروری تدریسی سامان فراہم کیا گیا۔ اس سلسلے میں اسکول میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثنا فاطمہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی مانسہرہ نے طلبہ کی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت کے لیے این جی او کے اس احسن اقدام کو سراہا اور کہا کہ جدید تدریسی آلات تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فراہم کردہ سامان کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے مستفید ہو سکیں۔

این جی او کے نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ضلع مانسہرہ کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے منصوبے جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں