پی کے 43 کے لیے 500 ملین روپے مالیت کی 100 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

3

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

◀️ اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں ہوا، جس میں ایگسلریٹڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ایبٹ آباد کے لیے صوبائی ADP 251260 کی سکیموں پر تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئے سکیموں کی منظوری دی گئی۔

◀️ پی کے 43 کے لیے 500 ملین روپے مالیت کی 100 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔

◀️ پی کے 42، پی کے 44 اور پی کے 45 کے لیے سکیموں اور بجٹ کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔

◀️ اسی طرح این اے 16، این اے 17، تحصیل لوئر تناول اور تحصیل ایبٹ آباد کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری بھی گزشتہ اجلاس میں دی جا چکی ہے۔

◀️ اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، فنڈز کے مؤثر استعمال اور بروقت تکمیل کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

◀️ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، ایکسین پبلک ہیلتھ، پلاننگ آفیسر، فنانس آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں