اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثنا فاطمہ کا کنگ عبداللہ ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

3

مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثنا فاطمہ نے کنگ عبداللہ ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران اے سی مانسہرہ نے رہائشی کمروں، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی انتظامات، بجلی و پانی کی فراہمی، بستروں کی حالت اور کھانے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پناہ گاہ میں موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل براہِ راست سنے۔

تمام سہولیات تسلی بخش پائی گئیں جبکہ اسٹاف کی حاضری، ذمہ داری اور بہتر کارکردگی کو دیکھتے ہوئے محترمہ ثنا فاطمہ نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ سردیوں کے موسم میں عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پناہ گاہوں کا مقصد عام آدمی کو باعزت اور محفوظ ٹھکانہ فراہم کرنا ہے، اس لیے انتظامیہ کو ہر وقت الرٹ اور فعال رہنا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں