ہریپور : پاکستان پوسٹ بہترین سروسز لوگوں کو مہیا کر رہا ہے ،شفیع اللّٰہ گنڈہ پور۔سینئر پوسٹ ماسٹر ہری پور جی پی او لہر آصف عباسی اور صدر نوپ ہری پور جی پی او شہزاد اعجاز نے نو تعینات ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈہ پور کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر ان کے آفس میں مبارکباد پیش کی
سینئر پوسٹ ماسٹر ہری پور جی پی او لہر آصف عباسی نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ انتہائی کم ریٹس میں عوام کو سہولیات مہیا کر رہا ہے ،ویسٹرن یونین ،یوٹیلیٹی بلز کولیکشن بجلی بل،گیس بل،پانی بل اور ٹیلی فون بل جمع کرنے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ساتھ ہی ڈاک کی ترسیل کا کام بھی بہترین طریقے سے کیا جا رہا ہے ۔
اس موقع پر نو تعینات ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈہ پور نےشاندار الفاظ میں پاکستان پوسٹ کی سروسز کی تعریف کی اور کہا کہ اب پاکستان پوسٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق عوام کو سہولیات مہیا کر رہا ہے ۔
سینئر پوسٹ ماسٹر ہری پور جی پی او لہر آصف عباسی نے نو تعینات ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈہ پور کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جیسے مانسہرہ میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کام کیا ایسے ہی وہ ہری پور میں بھی جرائم کا خاتمہ کریں گے۔
آخر میں سینئر پوسٹ ماسٹر ہری پور جی پی او لہر آصف عباسی اور صدر نوپ ہری پور جی پی او شہزاد اعجاز نے نو تعینات ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈہ پور کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔