پولیس گاڑیوں کا درست حالت میں ہونا عوامی تحفظ اور فوری کارروائی کے لیے بہت ضروری ہے۔ امجد حسین

25

کولئ پالس کوہستان : انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امجد حسین نے ضلع کی تمام پولیس گاڑیوں کا مکمل معائنہ کیا۔

ڈی پی او نے گاڑیوں کے انجن، بریک، ٹائروں، آئل، بیٹری، صفائی اور سرکاری سامان کو چیک کیا۔
معائنے کے دوران ڈی پی او نے متعلقہ ڈرائیورز، ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز سے گاڑیوں کے مسائل پر بات بھی کی۔

اہم ہدایات:
• جس گاڑی میں کوئی خرابی ہو، اس کی رپورٹ فوراً جمع کروائی جائے تاکہ جلد مرمت ہو۔
• گاڑیوں کا آئل، بیٹری اور صفائی روزانہ چیک کی جائے۔
• سرکاری گاڑی صرف اپنے مقررہ ڈرائیور ہی چلائے گا، کوئی غیر متعلقہ شخص گاڑی نہیں چلائے گا۔
• گاڑیوں کو درست، صاف اور مکمل تیار حالت میں رکھنا ڈرائیور، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی ذمہ داری ہوگی۔
• گاڑی میں خرابی کی فوراً اطلاع دی جائے تاکہ بروقت مرمت کی جائے۔

ڈی پی او امجد حسین کا کہنا تھا:
“پولیس گاڑیوں کا درست حالت میں ہونا عوامی تحفظ اور فوری کارروائی کے لیے بہت ضروری ہے۔ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں