مانسہرہ: بالاکوٹ کانشیاں بالگراں کے مقام پر جیپ کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے ۔
تفصیلات : پولیس رپورٹ کے مطابق کانشیاں کے مقام پر گاڑی جیپ نمبری 4276 جس کی ڈرائیونگ فیاض ولد ولی الرحمان کر رہا تھا جو گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری۔
جس میں 09 اشخاص سوار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں
1. مسماۃ فاطمی نساء2.مسماۃ کلثوم بی بی 3. مسماۃ تاج النساء 4.مسماۃ رخسانہ بی بی 5.محمد فیاض6. مسماۃ نسرین 7.مسماۃ کوثر معہ دو اشخاص شامل ہیں ۔
جنکو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج معالجہ کے لیے THQ ہسپتال بالاکوٹ لایا گیا۔
جنکو بغرض مزید علاج معالجہ کیلئے KATH ہسپتال مانسہرہ ریفر کیا گیا ہے۔