لوئر کوہستان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر عبدالسلام خالد کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پٹن پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ پٹن ثناء اللہ خان ہمراہ نفری پولیس، ایلیٹ فورس اور CTD افسران و اہلکاروں کے حدود تھانہ پٹن کے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران مشکوک مقامات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال، گاڑیوں کی تفصیلی تلاشی، مشکوک افراد کی چیکنگ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے گئے۔
کوہستان لوئر پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔