ہریپور : ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور نے آج شہر کی مختلف بیکریوں کا معائنہ کیا۔
دورانِ معائنہ سٹی بیکرز اور یَمز بیکرز میں زائد المیعاد اشیاء برآمد ہوئیں، جو کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔ متذکرہ بیکریوں میں موقع پر سرکاری ریٹ لسٹ بھی نہ پائی گئی۔
قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے پر موقع پر دونوں بیکریوں کو سیل کر دیا گیا اور متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔