کوہستان میں اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور میرٹ کی خلاف ورزی

71

کولئی پالس کوہستان کے محکمہ صحت میں ڈی ایچ او کی جانب سے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور میرٹ کی خلاف ورزی کا ایک معاملہ رپورٹ ہوا ہے۔ ہسپتال میں ہزارہ ڈویژن کے لیے مختص سی ٹی ریڈیالوجی کی تکنیکی پوسٹ پر مبینہ طور پر مردان کے رہائشی ایک امیدوار کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوکری کے اشتہار میں یہ پوسٹ واضح طور پر ضلع کولئی پالس اور ہزارہ ڈویژن کے مقامی امیدواروں کے لیے رکھی گئی تھی۔ زرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے صرف ایک امیدوار محمد حنیف ولد گلزار نے اس پوسٹ کے لیے کوالئیفائی کیا تھا مگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کولئی پالس نے اپنے جاری کردہ اشتہار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوالیفائی کرنے والے امیدوار کو نظر انداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر مردان کے رہائشی آفتاب احمد کا آرڈر کر دیا ہے،متاثرہ امیدوار کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے آرڈر کی کاپی بھی فراہم کرنے سے انکار کر دیا اور دیگر چھبیس آرڈرز بھی خفیہ رکھے ہوئے ہیں.

زرائع کے مطابق مقامی حلقوں نے اس تقرری پر شدید اعتراض کیا ہے اور اسے مقامی افراد کے روزگار کے حقوق کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اس معاملے کا نوٹس لینے اور غیر قانونی تقرری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،کوہستان کے مقامی سوشل میڈیا پیجز پر ڈی ایچ او پر بھاری رشوت کے بدلے نوکریاں فروخت کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گیے ہیں۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کولئی پالس کے موبائل نمبر پر بذریعہ وٹس ایپ رابطہ کرکے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی مگر انہوں نے رپلائی نہیں دیا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں