ہریپور : اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے افغان مہاجرین کیمپوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افغان شہریوں کو ان کے وطن واپسی کے عمل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر غازی نے عمائدین اور رہائشیوں سے ملاقات کی اور حکومت کی پالیسی، طریقہ کار اور سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے پرامن، اور بروقت وطن واپسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کی تلقین کی۔
اسسٹنٹ کمشنر غازی نے وطن واپسی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔