وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے بھر میں زیر التواء 1 لاکھ 17 ہزارسے زائد ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

55

۔۔۔۔۔۔
پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا ضلعی بنیادوں پر شیڈول جاری کر دیا متعلقہ حکام طے شدہ تاریخوں کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل یقینی بنائے، اعلامیہ جاری کر دیا ہزارہ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل جنوری 2016 کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوگا، اسی طرح مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، دیر اور بونیر کے زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز جنوری 2026 کے وسط تک فراہم کیے جائیں گے، پشاور ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 23 سے 26 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی، کوہاٹ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 29 جنوری 2026 تک متوقع، اعلامیہ
بنوں ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی فراہمی 30 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی، مردان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 30 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی، اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں