اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی –

38

سال کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جہاں اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 75 ہزار اور 1 لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کے دو اہم سنگِ میل عبور کر لیے۔
کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں 2600 پوائنٹس سے زائد کی نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2301 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 176,355 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا حجم بھی غیر معمولی رہا، جہاں ایک ہی دن میں 1 ارب 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 49 ارب روپے رہی۔
یہ حجم حالیہ برسوں کی بلند ترین سطحوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے معاشی بہتری، پالیسی استحکام اور مستقبل کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار اس تاریخی تیزی کی بڑی وجوہات ہیں، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں