ایبٹ آباد پولیس کی بروقت کارروائی، تین سیاح بحفاظت بازیاب

9


ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی نگرانی میں ایبٹ آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلیات کے معروف سیاحتی مقام میرا جانی ٹاپ پر راستہ بھٹکنے والے تین سیاحوں کو بحفاظت تلاش کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق زاہد ولد عمر شہزاد، خانزادہ شہان ولد نصیر علی خان اور عمر ولد محمد احمد ساکنان ملتان مورخہ 09 جنوری کو سیر و سیاحت کے دوران برفباری، پہاڑی اور دشوار گزار راستوں کے باعث راستہ بھول گئے تھے ۔
اطلاع ملتے ہی ایبٹ آباد پولیس نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور دو روز کی مسلسل محنت کے بعد تینوں سیاحوں کو یکے بعد دیگرے بحفاظت ڈھونڈ نکالا۔ بعد ازاں سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
سیاحوں نے خیبرپختونخواہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوری امدادی کارروائیوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں