کیپٹل سٹی پولیس پشاور پریس ریلیز مورخہ 12 جنوری 2026

26

کیپٹل سٹی پولیس پشاور
پریس ریلیز مورخہ 12 جنوری 2026

(پشاور پولیس انصاف کی بروقت فراہمی اور عوامی خدمت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے)

پشاور ( ) ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان کا عوامی مسائل براہ راست سننے کا سلسلہ جاری ہے

آج بروز پیر ملک سعد شہید پولیس لائن میں خواتین، بزرگوں اور شہریوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جنہیں سن کر ایس ایس پی آپریشنزپشاور نے متعلقہ پولیس افسران کو فوری، شفاف، موثر کارروائی کرنے اور تحریری رپورٹس جلد از جلد پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر درخواست گزاروں نے جائیداد کے تنازعات، مالی معاملات اور گھریلو مسائل پیش کیے۔ ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے تمام مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو واضح ہدایات دیں۔

شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اور ان کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین فریضہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں