مانسہرہ ٹریفک پولیس

114

ٹریفک پولیس مانسہرہ نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے جدید اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ شہر کے مختلف اہم مقامات پر ویڈیو مانیٹرنگ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
اس نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کی جائے گی جبکہ رش والے مقامات پر بروقت اقدامات کر کے ٹریفک جام سے بچاؤ ممکن بنایا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اس جدید نظام کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے مانسہرہ شہر میں ٹریفک کا نظام مزید منظم اور مؤثر ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں