بڑے شہروں کو جانے والے اہم شاہراہوں کی بندش کے باعث ہزارہ ڈویژن کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکیں بند ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، گاڑیوں کی شدید کمی پیدا ہو گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے ڈبل بلکہ بعض مقامات پر اس سے بھی زیادہ وصول کیا جا رہا ہے۔
مسافر گھنٹوں بس اڈوں اور سڑکوں پر انتظار کرنے پر مجبور ہیں، طلبہ اپنے تعلیمی اداروں تک بروقت نہیں پہنچ پا رہے، مریضوں کو علاج کی غرض سے بڑے شہروں تک رسائی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں، شاہراہوں کو کھولا جائے اور ٹرانسپورٹ کرایوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ عوام کو مزید خوار نہ ہونا پڑے اور معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔
بڑے شہروں کے راستے بند، ڈبل کرایوں اور ٹرانسپورٹ کی قلت سے ہزارہ کے عوام شدید پریشان.
20