چار روز سے بند ہزارہ موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھلوانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں سید فہیم حسین شاہ نے امن کمیٹی کے اراکین سے رابطہ کیا ہے اور آج ہزارہ موٹروے پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے باقاعدہ مذاکرات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق موٹروے کی مسلسل بندش کے باعث مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور مقامی تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے جبکہ ایمبولینس اور دیگر ہنگامی سروسز کو بھی متبادل راستوں کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سید فہیم حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حالات کو پرامن طریقے سے حل کرنا اولین ترجیح ہے اور تمام فریقین کو بات چیت کے ذریعے مسئلے کا قابلِ قبول حل نکالنا ہوگا۔ امن کمیٹی کے اراکین نے بھی کشیدگی کم کرنے اور راستوں کی جلد بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آج ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھولنے سے متعلق کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
چار روز سے بند ہزارہ موٹروے کی بحالی کے لیے کوششیں تیز، سید فہیم حسین شاہ آج مذاکرات کریں گے.
18