زراعت
مانسہرہ کی قدیم زرعی روایت: اوڈی، چھاٹ اور سٹہ
22-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
29 وزٹ
Read in English
مانسہرہ اور اس کے گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں ماضی میں جب مکئی یا گندم کی فصل تیار ہوتی، تو غلے کی پیمائش کے لیے لکڑی سے بنا ایک مخصوص دیسی پیمانہ استعمال کیا جاتا تھا، جسے مقامی زبان میں ’’اوڈی‘‘ کہا جاتا تھا۔
مقامی پشتو زبان میں اس پیمانے کو ’’آوگے‘‘ کہا جاتا ہے۔ روایتی حساب کے مطابق جب اس پیمانے سے 60 اوڈی (آوگے) غلہ ناپ لیا جاتا، تو اس مقدار کو بعض علاقوں میں ’’چھاٹ‘‘ یا ’’چھاٹا‘‘ کہا جاتا تھا، جبکہ پشتو میں 60 آوگے کی مقدار کو ’’سٹہ‘‘ کہا جاتا تھا۔
یہ روایتی پیمائشی نظام صرف غلے کی مقدار معلوم کرنے کا ذریعہ نہیں تھا، بلکہ ہمارے آباؤ اجداد کی زرعی زندگی، مقامی زبان، باہمی اعتماد اور دیانت داری کی بھی عکاسی کرتا تھا۔ اسی طرح فصل سے متعلق عشر کی ادائیگی میں بھی پیداوار اور مقررہ شرعی اصولوں کے مطابق حساب کیا جاتا تھا۔
وقت گزرنے کے ساتھ جدید پیمائشی نظام نے ان قدیم روایات کی جگہ لے لی، لیکن ان سے وابستہ یادیں آج بھی ہمارے بزرگوں کی زندگی اور ثقافت کا اہم حصہ ہیں۔
آپ میں سے کس کس نے یہ روایتی پیمانہ ’’اوڈی/آوگے‘‘ دیکھا یا استعمال کیا ہے؟ کیا آپ کے علاقے میں آج بھی ’’سٹہ‘‘ یا ’’چھاٹ‘‘ کا یہ حساب رائج ہے؟ اپنی یادیں، معلومات اور علاقے کی روایات کمنٹ سیکشن میں ضرور شیئر کریں تاکہ ہماری یہ ثقافتی وراثت محفوظ رہ سکے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں