بریکنگ نیوز
ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج، محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی فوری رہائی کی استدعا
14-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
29 وزٹ
Read in English
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے توسط سے دائر کردہ آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں کی گرفتاری اور نظربندی عوامی مینڈیٹ کو غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہے۔ درخواست گزاروں کے مطابق سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ارکانِ اسمبلی کو نشانہ بنانا آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 4، 14، 17 اور 25 میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں یہ آئینی سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ آیا ریاستی ادارے منتخب نمائندوں کی سیاسی سرگرمیوں اور پارلیمانی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں؟ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافِ رائے کو دبانے یا منتخب نمائندوں کو غیر فعال کرنے کے لیے ریاستی مشینری کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
آئینی درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکلز 232، 234 اور 245 کے تحت ریاست کو حاصل غیر معمولی اختیارات بھی شہریوں کے بنیادی حقوق سے بالاتر نہیں ہیں۔ درخواست گزاروں کے مطابق گورنر راج کے نفاذ سے بھی بنیادی حقوق ختم نہیں ہوتے اور حکومتی اقدامات عدالتی نظرِ ثانی کے دائرہ اختیار میں رہتے ہیں۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی ہے، لہٰذا ارکانِ اسمبلی کی حراست کو ان کے سیاسی اور پارلیمانی کردار کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
درخواست گزاروں نے وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی ہے کہ زیرِ حراست تمام ارکانِ اسمبلی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، ان کی گرفتاری کے قانونی جواز کا جائزہ لیا جائے، حراستی مراکز اور موجودہ ٹھکانوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ تمام زیرِ حراست ارکان کی فوری رہائی کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔
نوٹ: اس معاملے پر حکومت یا متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے آنے پر خبر میں شامل کیا جائے گا۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں