شہر کی خبریں
مانسہرہ: شیخ آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں خوفناک آتشزدگی، پورا مکان آگ کی لپیٹ میں آگیا، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا
17-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
36 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (خصوصی رپورٹ): مانسہرہ کے علاقے بیدڑہ روڈ، شیخ آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے مانسہرہ کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ آباد کے مقام پر عبادت حسین نامی شخص کے گھر میں مبینہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔ ابتدائی طور پر بھڑکنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی اور دیکھتے ہی دیکھتے مکان کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم نے فوری طور پر امدادی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی دو فائر وہیکلز اور ٹی ایم اے مانسہرہ کی ایک فائر وہیکل جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچتے ہی فوری طور پر فائر فائٹنگ آپریشن میں مصروف ہوگئیں۔ اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، مربوط حکمت عملی اور بھرپور جدوجہد کے ذریعے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور مسلسل کوششوں کے بعد آگ کو ایک مخصوص حصے تک محدود رکھتے ہوئے اس پر قابو پالیا۔
ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور قریبی آبادی و دیگر املاک کو ممکنہ نقصان سے بچانے کی کوشش کی گئی۔
ریسکیو 1122 کی بروقت رسپانس اور فائر فائٹنگ ٹیموں کی پیشہ ورانہ خدمات کے باعث ایک بڑے حادثے کو مزید شدت اختیار کرنے سے روک لیا گیا۔ واقعے میں ہونے والے مالی نقصان اور کسی جانی نقصان سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں