مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
13 جمادی الاول 1448 ہجری · اتوار، 25 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔“ حوالہ: صحیح البخاری، حدیث 6018؛ صحیح مسلم، حدیث 47 اپنی بات سوچ سمجھ کر کہیں۔ ایک اچھا لفظ کسی کے دل میں خوشی پیدا کر سکتا ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ کی شاہراہِ ریشم پر ٹریفک کا بدترین بحران، بڑے بڑے پلازے تعمیر، سڑکیں تنگ اور شہری مشکلات سے دوچار • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری • حذیفہ رحمان کا انکشاف: پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے اکبر ایوب کا نام طے کر لیا؟ • گلیات میں برف باری کا آغاز، ایبٹ آباد پولیس سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور مدد کے لیے الرٹ • نو عمر لڑکوں سے جوتے چٹوانے کا معاملہ، پنچایت کے چار افراد گرفتار • راولپنڈی: گھر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد، مبینہ قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج • لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی • حافظ نعیم الرحمٰن کا لانگ مارچ کا اعلان، کہا: تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے • مانسہرہ کی شاہراہِ ریشم پر ٹریفک کا بدترین بحران، بڑے بڑے پلازے تعمیر، سڑکیں تنگ اور شہری مشکلات سے دوچار • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری • حذیفہ رحمان کا انکشاف: پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے اکبر ایوب کا نام طے کر لیا؟ • گلیات میں برف باری کا آغاز، ایبٹ آباد پولیس سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور مدد کے لیے الرٹ • نو عمر لڑکوں سے جوتے چٹوانے کا معاملہ، پنچایت کے چار افراد گرفتار • راولپنڈی: گھر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد، مبینہ قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج • لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی • حافظ نعیم الرحمٰن کا لانگ مارچ کا اعلان، کہا: تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے •
کرکٹ

شاہین شاہ آفریدی کا ون ڈے کرکٹ میں بڑا اعزاز، 80 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں

25-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 33 وزٹ
Read in English
لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے 80ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں حاصل کیا، جس کے ساتھ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے تیز ترین فاسٹ بولر بن گئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران شاہین آفریدی نے انگلش اوپنر ٹام بینٹن کو اننگز کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ کرکے اپنی 150ویں ون ڈے وکٹ حاصل کی۔
ٹام بینٹن گزشتہ چار اننگز میں مسلسل چار نصف سنچریاں اسکور کرچکے تھے، تاہم شاہین آفریدی کی فل لینتھ گیند پر وہ کور کے علاقے میں کیچ دے بیٹھے، جس سے شاہین نے اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر نے 91، 91 میچز میں 150 ون ڈے وکٹیں مکمل کی تھیں، جبکہ شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ 80 میچز میں انجام دیا۔
پاکستانی بولرز میں مجموعی طور پر سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق شاہین آفریدی سے آگے ہیں، جنہوں نے صرف 78 ون ڈے میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
عالمی سطح پر بھی شاہین آفریدی کا یہ اعزاز نمایاں ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق نیپال کے سندیپ لامیچھانے نے 73 میچز میں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 77 میچز میں 150 ون ڈے وکٹیں مکمل کی تھیں۔
شاہین آفریدی کی یہ کامیابی ان کی ون ڈے کرکٹ میں مؤثر بولنگ اور پاکستان کے لیے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے اس سنگ میل کو پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم انفرادی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026