مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
30 جمادی الاول 1448 ہجری · بدھ، 11 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر •
ضلعی انتظامیہ

پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور

11-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 18 وزٹ
Read in English
پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غورپشاور: صوبائی سطح پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں، تاریخی مقامات، گرین بیلٹس اور اہم تجارتی مراکز سے تجاوزات ختم کرنے کے لیے آپریشن کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جبکہ ہزارہ ریجن، خصوصاً مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں آپریشن کے دوران گورنمنٹ کالج چوک، بازارگراں، الیکٹرک مارکیٹ، قصہ خوانی بازار، اندرون شہر اور دیگر اہم مقامات پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے پرانے نقشوں کی مدد سے تجاوزات کی نشاندہی اور حدود کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 345 تجاوزات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
دوسری جانب ہزارہ ریجن کے اہم شہروں مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی تجاوزات کے خلاف ممکنہ آپریشن کے حوالے سے اہم اقدامات متوقع ہیں۔ خصوصاً مانسہرہ کی شہرِ ریشم (Silk Road) کے دونوں اطراف قائم بڑے بڑے پلازے، کمرشل عمارتیں، دکانیں اور دیگر تعمیرات بھی مجوزہ آپریشن کے دائرہ کار میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف چھوٹی دکانوں اور عارضی تجاوزات ہی نہیں بلکہ سڑک کی مقررہ حدود سے آگے قائم بڑی تجارتی عمارتوں اور پلازوں کی بھی جانچ پڑتال کی جا سکتی ہے۔
اسی طرح ایبٹ آباد اور ہزارہ ریجن کے دیگر اہم تجارتی مراکز میں بھی سرکاری حدود، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ آپریشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کارروائی کو مؤثر بنانے کے لیے فرنٹیئر کور (FC) کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرِ غور ہے۔
انتظامیہ کا بنیادی مقصد شہروں کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا اور سرکاری حدود کو واگزار کرانا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لوئر کوہستان ٹریفک حادثہ، ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان جاں بحق لوئر کوہستان (پٹن): لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے میں ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان بھی جان کی بازی ہار گئے۔ احسان اللہ خان کے المناک انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم احسان اللہ خان کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں ج⁷نت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان، بالخصوص والدین اور دیگر لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ آمین یا رب العالمین۔ منجانب: سردار شیر خان